کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دیگ کی منت مانی ہے ،تو کیا اس کے پیسے کسی مستحق کو دے سکتے ہیں یا دیگ ہی دینی ہوگی؟
صورت مسئولہ میں دیگ کے پیسے دے سکتے ہیں۔لمافي فتاویٰ قاضي خان:
’’رجل قال:إن نجوت من ھذا لغم الذي أنا فیہ، فعلي أن أتصدق بعشرۃ دارھم خبزا، فتصدق بغیر الخبز أو بثمن الخبز یجزیہ‘‘. (کتاب الأیمان: فصل في الیمین بالصوم والصدقۃ ونحو ذلک: 12/2،دارالفکر بیروت)
(وکذا في الفتاویٰ التاتارخانیۃ: کتاب الأیمان، الفصل السادس والعشرون في النذور:283/6، فاروقیۃ)
.فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:41/ 177