خیار عیب کی وجہ سے مبیع کی واپسی کا خرچہ کس پر ہوگا؟

خیار عیب کی وجہ سے مبیع کی واپسی کا خرچہ کس پر ہوگا؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ مشتری کے قبضے کرنے کے بعد مبیع میں اگر عیب نکل آئے، تو اس کے قبضے اور واپس لانے لے جانے کے اخراجات کا ذمہ دار کون ہوگا؟ مشتری یا بائع؟

جواب

مشتری کے مبیع پر قبضہ کرنے کے بعد مبیع میں اگر عیب نکل آئے تو اس کے قبضے اور واپس لانے، لے جانے کے اخراجات مشتری کے ذمہ لازم ہوں گے۔

لمافي الشامية:

«ومؤنة رد المبيع بعيب أو بخيار شرط أو رؤية على المشتري».(كتاب البيوع، باب خيار الرؤية: 7/148، رشيدية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر: 170/36،38