کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حرمین میں عورتوں کا جنازہ کی نماز میں شریک ہونے کا کیا حکم ہے؟
خواتین کے بارے میں اصل مسئلہ تو یہی ہے کہ ان کا نماز جنازہ میں شریک ہونا درست نہیں ہے، باقی حرم شریف میں چونکہ وہ نماز اور طواف کے لیے پہلے سے حاضر ہوتی ہیں، اس لیے اگر نماز جنازہ میں بھی شریک ہوجائیں، تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔لما في غنیۃ المتملي:
’’ولاینبغي للنساء أن یخرجن مع الجنازۃ..... وعلیہ الجمہور..... والذي ینبغي أن یکون التنزیہ مختصا بزمنہ علیہ الصلاۃ والسلام وأن یکون في زماننا للتحریم لما في خروجھن من الفساد‘‘.(فصل في الجنائز، البحث الخامس في الحمل والتشییع، ص:594، رشیدیۃ).
فقط. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:184/205