حالت احرام میں انڈر وئیر استعمال کرنا

حالت احرام میں انڈر وئیر استعمال کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص پیشاب کرتا ہے، لیکن وہ جلدی پیشاب سے فارغ نہیں ہوتابلکہ کافی دیر تک اسے بیٹھے رہنا پڑتا ہے اور اس کے قطرے ٹپکتے ہیں،اب وہ جلدی فارغ ہونے کے لیے دوران حج احرام کے دو کپڑوں کے علاوہ انڈرویئر استعمال کرسکتا ہے، یا نہیں ؟تاکہ اس کا احرا م ناپاک نہ ہو ،تفصیل سے وضاحت فرمائیں؟

جواب

صورت مسؤلہ میں ذکر کردہ  شخص چوں کہ معذور شرعی نہیں  ہے اس لیے اس کود وران حج احرام کے دو کپڑوں کے علاوہ زائد کپڑا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے،لہٰذا اس کو چاہیے کہ قطرے ٹپکنے تک بیٹھا رہے، جب تک اطمینان نہ ہو اس لیے کہ معذور شرعی نہ ہونے کی صورت میں اگر سلائی والا کپڑا استعمال کرے خواہ عالم ہو یا جاہل، عامداہو، یا ناسیا، بہر صورت اس پر دم یا صدقہ دینا ہو گا،ایک دن یا ایک رات سلائی والا کپڑا پہننے سے ایک دم دینا ہو گا اور اس سے کم وقت میں صدقہ دینا ہوگا۔

"إذا لبس المحرم المخیط علی الوجہ المعتاد یوما إلی اللیل فعلیہ دم، وإن کان أقل من ذلک فصدقۃ کذا فی المحیط سواء لبسہ ناسیا أو عامدا عالما أو جاہلا مختارا أو مکرہا ہکذا فی البحر الرائق".(الھندیۃ، کتاب المناسک، الفصل الثانی فی اللبس،١/٢٤٢،رشیدیۃ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی