کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ جیسا کہ میں جدہ میں رہتا ہوں اور حج کے لئے گورنمنٹ سے تسریح لی، انہوں نے منی کی توسیع (New Mina) میں مجھے کیمپ دیا اور مقامی افراد اور مقامی فتوی بھی منی کی توسیع کو منی کاہی حصہ سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ مزدلفہ تھا، کیا اس کو منی کا قیام سمجھا جا سکتا ہے ؟ اور وقوف عرفات کے بعد اسی کیمپ کو مزدلفہ قرار دیا گیا، آپ کی کیا رائے ہے مقامی فتوی پر عمل کروں ؟اس کے بارے میں تفصیلی جواب کی توقع کروں گا۔
منی کی راتیں منی ہی میں گزارنا سنت ہیں ،تاہم نیو منی (مزدلفہ )میں مجبوری کی وجہ سے رات گزارنے کی گنجائش ہے،البتہ کوشش ضرور کرے کہ ان راتوں کا کچھ حصہ اصل منی میں گزارے تاکہ سنت ادا ہوجائے۔
"ویکره أن لایبیت بمنی لیال الرمی، ولو بات في غیره متعمداً لایلزمه شيءٌ عندنا". (تاتارخانیة 2/466).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 167/91،94