کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میرا نام نادر حسین ہے۔ میں جدہ میں رہتا ہوں اور میں نے حج قران کیا۔ میں نے کہیں دیکھا کہ جدہ میں رہنے والے لوگ حج قران نہیں ادا کرسکتے ہیں؟
واضح رہے کہ آپ میقات کے اندر رہتے ہیں، آپ پر حج قران نہیں تھا، لیکن آپ نے ادا کیا، تو آپ کا حج صحیح ہوگیا، لیکن آپ پر دم لازم ہوگا، جو دم شکر کے علاوہ ہوگا۔لما في التنوير مع الدر:
’’(والمكي ومن في حكمه يفرد فقط) ولو قرن أو تمتع جاز وأساء، وعليه دم جبر‘‘.(كتاب الحج، التمتع، 3/646، ط: رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
فتویٰ نمبر:167/37
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی