کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ درس نظامی کے فراغت کے بعد سال نہ لگانے والے علماء کرام سے ناراض ہونا اور ترک کلام کرنا جائز ہے؟
درس نظامی سے فراغت کے بعد سال نہ لگانے والے علماء کرام سے ناراض ہونا اور ترک کلام کرنا ناجائز ہے، دین سیکھنے کے جو دوسرے طرق ہیں ان کو ناجائز کہنا، جائز نہیں اور اصول تبلیغ کے بھی خلاف ہے، ہر مسلم کا اکرام اور علمی ودینی خدمت کرنے والوں کا اکرام بھی لازم ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/200