کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ناگوار حالات میں تبلیغ سے روکنے والے کو ابولہب کے کام سے تشبیہ دینا درست ہے؟
صورت مسئولہ میں ناگوار حالت میں تبلیغ سے روکنے والے کو ابو لہب کے کام سے تشبیہ دینا جائز نہیں۔لما في التنزیل:
«وَ لَا تَلْمِزُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِیْمَانِۚ«.(سورۃ الحجرات:11)
وفي الصحيح للبخاري:
’’أن النبي صلى الله عليه وسلم قال:سباب المسلم فسوق وقتاله كفر‘‘.(كتاب الأيمان، باب خوف المومن أن يحبط عمله: 11، دار السلام للنشر والتوزيع).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/202