امام صاحب کا منبر مسجد کو سلام کرنا

امام صاحب کا منبر مسجد کو سلام کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے مسجد کے امام صاحب جمعہ کے دن جمعہ کے خطبہ کے لیے جب منبر پر چڑھتے ہیں تو پہلے منبر کی سلامی کرتے ہیں اور پھر اس کو ہاتھ لگا کر ہاتھوں کو چومتے ہیں ،کیا امام صاحب کا یہ فعل صحیح ہے، یا سنت یا مستحب یا بدعت؟

جواب

صورت مسؤلہ میں امام صاحب کا یہ فعل صحیح نہیں ہے،بلکہ بدعت ہے،امام صاحب کو چاہیے کہ ایسے افعال سے اجتناب کرے۔

(البدعۃ) ما أحدث علی خلاف الحق الملتقی عن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم من علم أو عمل أو حال بنوع شبھۃ واستحسان وجعل دینا قویماً وصراطاً مستقیماً.'' (رد المحتار، باب الإمامۃ١/٥٦، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی