امام اور مؤذن کو کتنے دن کی چھٹی(رخصت)دی جاسکتی ہے؟

امام اور مؤذن کو کتنے دن کی چھٹی(رخصت)دی جاسکتی ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام اور مؤذن مسجد کو کتنی دن چھٹیاں دی جاسکتی ہیں؟

جواب

امام اور مؤذن کو عرف اور ضرورت کے مطابق چھٹی دی جاسکتی ہے، اس کے لیے شرعا کوئی مقدار متعین نہیں ہے۔

وفي الشامیۃ:
’’وفي القنیۃ: من باب الإمامۃ إمام یترک الإمامۃ لزیارۃ أقربائہ في الرساتیق أسبوعا أو نحوہ أو لمصیبۃ أو لاستراحۃ لا بأس بہ ومثلہ عفو في العادۃ والشرع اھـ.وھذا مبني علی القول بأن خروجہ أقل من خمسۃ عشر یوما بلا عذر شرعي، لا یسقط معلومہ، وقد ذکر في الأشباہ في قاعدۃ:’’ العادۃ محکمۃ‘‘ عبارۃ القنیۃ ھذہ وحملھا علی أنہ یسامح أسبوعا في کل شھر، واعترضہ بعض محشیہ بأن قولہ في کل شھر، لیس في عبارۃ القنیۃ ما یدل علیہ.
قلت: والأظھر ما في آخر شرح منیۃ المصلي للحلبي أن الظاھر أن المراد في کل سنۃ‘‘.(کتاب الوقف، مطلب في ما إذا قبض المعلم وغاب قبل تمام السنۃ: ٦/ ٦٤١، ٦٤٠: رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:102/ 174