کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دوران حج کیا استعمال شدہ کنکری کو دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں؟
واضح رہے کہ مزدلفہ سے ستر کنکریاں ایک ساتھ لینابھی جائز ہے اور مزدلفہ سے صرف پہلے دن یعنی جمرہ عقبہ کے لیے سات کنکریاں لینا بھی جائز ہے، باقی کنکریاں منی ہی سے لے لے، البتہ جمرات کے آس پاس سے کنکریاں لینا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ آس پاس میں وہ کنکریاں ہوتی ہیں جن کے ذریعے رمی کی جاچکی ہے، لہٰذا ایسی کنکریوں سے دوبارہ رمی کرنا مکروہ ہے۔لما في حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح:
’’ویستحب أخذ الجمار من المزدلفۃ أو من الطریق ویکرہ من الذي عند الجمرۃ ویکرہ الرمي‘‘. (کتاب الحج، فصل في کیفیۃ ترتیب افعال الحج، ص:736، قدیمی).
فقط. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:184/202