احرام کی حالت میں وِکس یا ڈیپ ہیٹ استعمال کرنے کا حکم

احرام کی حالت میں وِکس یا ڈیپ ہیٹ استعمال کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں وکس اور ڈیپ ہیٹ استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت مطہرہ نے احرام کی حالت میں خوشبو لگانے سے منع فرمایا ہے، اور وِکس ،ڈیپ ہیٹ میں بھی خوشبو ہوتی ہے، لہٰذا اگر اس کا استعمال علاج کی غرض سے ہو تو مضائقہ نہیں، البتہ بطور خوشبو استعمال کرنا درست نہیں۔
لما في بدائع الصنائع:
’’ونوع لیس بطیب نفسہ، لکنہ أصل الطیب، یستعمل علی وجہ الطیب، ویستعمل علی وجہ الإدام، کالزیت والشیرج، فیعتبر فیہ الاستعمال فإن استعمل استعمال الادھان في البدن یعطی لہ حکم الطیب، وإن استعمل في مأکول أو شقاق رجل، لایعطی لہ حکم الطیب کالشحم‘‘. (کتاب الحج: فصل فیما یرجع إلی الطیب:220/3، رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:192/ 184