کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ عمرہ کے لئے 2 رکعت نفل اور نیت کے بعد، میں نے تلبیہ کی بجائے آیت الکر سی پڑھی، اور عمرہ ادا کیا،کیاوہ عمرہ ہو گیا؟ میں نے اس طرح بہت سارے عمرے ادا کیے اور صحیح تعدادبھی یاد نہیں ہے،اب میں کیا کروں؟
عمرہ کے لیے احرام باندھتے وقت نیت کے ساتھ تلبیہ پڑھنا ضروری نہیں ہے،بلکہ کوئی بھی ذکر کیا جاسکتاہے۔
لما في الشامية:
قوله ( فرضه ) عبر به ليشمل الشرط والركن ط.قوله ( الإحرام ) هو النية والتلبية أو ما يقوم مقامها أي مقام التلبية من الذكر أو تقليد البدنة مع السوق.(كتاب الحج،3536،رشيدية).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 167/91،94