متوازن غذا کا باقاعدگی سے استعمال جسم کے مناسب طریقے سے کام کرنے اور دماغ کے حصولِ علم کی صلاحیت کے زوال کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیے کے عام کام، نشوونما اور ترقی کے لیے 13 وٹامن ضروری ہیں۔ قدرتی طور پر ہر غذا میں وٹامنز پائے جاتے ہیں، تاہم یہ جاننا ضروری ہیکہ کس خوراک میں کون سا وٹامن موجود ہوتا ہے، تاکہ اسی مناسبت سے کھانا کھایا جائے۔
نیز، آپ کے دماغ کی صحت کا راز یہ ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں اور اس کے انتخاب کرنے کی آپ کے پاس طاقت ہے۔ ماہرین کے نزدیک ہمارے دماغ کو جوان اور صحت مند رکھنے کے لیے ایک اہم چیز وٹامنز ہیں۔
دماغ کو بڑھاپے سے بچانا
دماغی صحت سے متعلق بہت سے پہلووں کا احاطہ کرنے والے بہترین وٹامن کا نام وٹامن بی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی وٹامنز ہیں اور ان میں سے ہر ایک کا دماغ کے لیے ایک اہم کام ہوتا ہے۔ وٹامن بی کی 8 اقسام ہیں۔ وٹامنB-1بنیادی خلیوں کے افعال اور مختلف غذائی اجزا کے میٹابولزم کے ساتھ ہمیں توانائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامنB-1کی کم سطح، علم حاصل کرنے کی صلاحیت کو کم زور کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ وٹامن B-12 خون کے سرخ خلیات اور ڈی این اے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے، لیکن یہ اعصابی نظام کی نشوونما اور اس کے کام کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یہ دماغ کی نشوونما کے لیے اور بھی زیادہ مخصوص چیزیں کرتا ہے، جیسے ہوموسسٹین کو توڑنے میں مدد، جو کہ دل کو نقصان پہنچانے والا پروٹین ہے اور جو ڈیمنشیا کی کسی شکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
وٹامن B-9 جو فولک ایسڈ ہے، نیورو ٹرانسمیٹر فنکشن اور دماغی صحت میں مدد کرتا ہے۔ ڈی این اے کی تشکیل میں تعاون کرتا ہے اور مسام دار خلیوں کے اندر کے زہر کو کم کرنے کے لیے موثر ہے۔ فولک ایسڈ کی کم سطح ناخوش مزاج سے جُڑی ہوئی ہے۔ لہٰذا صرف سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے، جو اکثر قدرتی وٹامن B-9 فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں، آپ کا موڈ اور جذباتی صحت برقرار رہتی ہے۔ یہ بی وٹامنز میں سے کچھ کے سب سے عام عوامل ہیں اور ہماری ذہنی اور علمی صلاحیت کی صحت کے لیے ضروری عناصر ہیں۔
دیگر بی وٹامنز اور دماغی صحت
دیگر بی وٹامنز کے دماغ سے باہر مختلف فوائد ہیں، لیکن ان سب میں کوئی نہ کوئی عنصر ہے جو آپ کی مدد کرتا ہے۔ کچھ کا دماغ سے زیادہ براہ راست تعلق ہوتا ہے، جیسے وٹامن B-12، B-9 اور B-1 اور دوسرے جسم کے دیگر انتہائی ضروری افعال میں مدد کرتے ہیں، جیسے خون کے خلیات کی تشکیل وغیرہ۔ لہٰذا، براہ راست یا بالواسطہ، ان کا تعلق دماغی کام سے ہے۔
وٹامن بی حاصل کرنے کے ذرائع
وٹامن بی بہت سے مختلف کھانوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تمام اقسام کی پھلیاں، اناج اور دالیں وٹامن بی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سبز پتوں والی سبزیوں کی تمام مختلف اقسام کو گروپ کرتا ہے۔ جتنا سبز ہوگا اتنا ہی بہتر ہے، کیوں کہ سبز پتوں والی سبزیاں فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ڈیری مصنوعات خصوصاً دہی میں رائبوفلاوین ہوتا ہے، جو وٹامن B-2 ہے اور اس میں وٹامن B-12 بھی ہوتا ہے۔
اگر آپ انڈے کھاتے ہیں، تو کھلے ماحول میں پرورش پانے والی (دیسی) مرغیوں کے انڈے خریدنے کو ترجیح دیں، جو کہ وٹامن B-7 سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بایوٹین ہے۔
سامن مچھلی بی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے، جس میں وٹامن بی-2 یا رائبوفلاوین، وٹامن بی-3 یا نیاسین، وٹامن بی-6 یا پائریڈوکسین اور وٹامن بی-12 یا کوبالامن شامل ہیں۔ یہ سب دماغ کی مدد کرتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج وٹامن B-5 حاصل کرنے کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہیں، جسے پینٹوتھینک ایسڈ کہا جاتا ہے۔ اس وٹامن کی تجویز کردہ روزانہ کی ضرورت کا 20 فیصد ان بیجوں کے صرف ایک اونس (28 )گرام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس وٹامن کو حاصل کرنے کے لیے انھیں سلاد یا مشروب میں شامل کرنا اور اسے اپنی خوراک کے حصے کے طور پر شامل کرنا کافی آسان ہے۔ اپنے کھانے میں صحت مند اور متوازن غذا شامل کرنے کی کوشش کریں۔ صرف پھلیاں یا صرف سبز پتوں والی سبزیاں نہ کھائیں، کیوں کہ پھر آپ دیگر سات اقسام کے وٹامنز B کھو دیں گے۔
کیا وٹامن بی کے نقصانات بھی ہیں؟
یہ جاننا ضروری ہے کہ تجویز کردہ مقدار میں کتنا اور کیا کھایا جانا چاہیے۔ آپ کا جسم آپ کی کھائی ہوئی غذا کو ضرورت کے مطابق جذب کرتا ہے اور باقی خارج کر دیتا ہے۔ جب وٹامنز کی بات آتی ہے تو یہ کہنا کہ کچھ اضافی کھانے یا پینے سے آپ کو زیادہ مدد ملے گی اکثر ایک افسانہ ہوتا ہے۔