ڈھیلے کی جگہ ٹشو پیپر کا استعمال

ڈھیلے کی جگہ ٹشو پیپر کا استعمال

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل استنجاء میں ڈھیلے کی جگہ ٹشو پیپر کااستعمال عام ہوگیاہے، براہِ کرم وضاحت فرمائیں کہ ڈھیلے سے جو سنت ادا ہوتی ہے، وہ ٹشو پیپر سے بھی ہوجاتی ہے یا نہیں؟ اور کیا ٹشو پیپر کے استعمال سے طہارت کامل ہوجاتی ہے یا نہیں؟

جواب

ٹشو پیپر سے استنجاء تو ہوجائے گا ،لیکن ڈھیلے کی سنت اس سے ادا نہیں ہوگی،البتہ طہارت کامل طور پر حاصل ہو جائے گی۔

''وإذا کانت العلۃ فی الأبیض کونہ آلۃالکتابۃ کماذکرناہ یؤخذ منھا عدم الکراھۃ فیما لا یصلح لھا إذا کان قالعا للنجاسۃ غیر متقوم کما قدمناہ من جواز بالخرق البوالی وھل إذا کان متقوما ثم قطع منہ قطعۃ لاقیمۃ لھا بعد القطع یکرہ الاستنجاء بھا، لا الظاہر الثانی؛ لأنہ لم یستنج بمتقوم، نعم قطعہ لذلک الظاہر کراھتہ لو بلاعذر.'' (الدرالمحتار، کتاب الطہارۃ، فصل فی الاستنجاء ٣٤٠/١، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی