وضو کرنے والےشخص کو سلام کرنا

وضو کرنے والےشخص کو سلام کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کرتے ہوئے آدمی کو سلام کرنا درست ہے ،یا نہیں؟اور اگر کوئی سلام کر ہی دے تو وضو کے دوران جواب دینا چاہیے، یا نہیں؟

جواب

جو آدمی وضو میں مشغول ہو اس کو سلام نہیں کرناچاہیے؛ اس لیے کہ وضو بھی ایک عبادت اور ثواب کا کام ہے، جس میں وضو کرنے والا مشغول ہے، لیکن اگر کوئی سلام کر لے تو جواب دینا اولیٰ ہے۔

''التکلم بکلام الناس،والکراہۃ تنزیھیۃ؛ لأنہ یشتغلہ عن الأدعیۃ.''(الفقہ الإسلامی وأدلتہ،١/٤١،المطلب السادس، مکروہات الوضوء،رشیدیہ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی