تبخیر معدہ سے وضو نہیں ٹوٹتا

تبخیر معدہ سے وضو نہیں ٹوٹتا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کو تبخیر معدہ کی بیماری ہے، ادویات کے استعمال اور پرہیز کے باوجودٹھیک نہیں ہوئی اور دائمی بن گئی ہے اور قریب کے لوگ بدبو محسوس کرتے ہیں ،جس سے ان کو تکلیف ہوتی ہے اور یہ بیماری تمام نمازوں کے اوقات کو محیط ہوتی ہے۔

۱۔ اس حال میں وضو کا کیا حکم ہے؟

۲۔ایسا شخص  مسجد میں جاسکتا ہے یا کہ نہیں؟

۳۔ کیا باجماعت نماز میں شرکت کرسکتا ہے ؟

جواب

۱،۳۔ معدہ کے فساد کے سبب منہ سے بدبو خارج ہونے سے وضو پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور وضو سابقہ حالت پر برقرار رہتا ہے، البتہ اگر بدبو انتہائی ناقابل برداشت ہو اور نمازیوں کو اس سے اذیت پہنچتی ہو توتبخیر معدہ کا مریض جماعت کی نماز میں شرکت نہ کرے، بلکہ گھر یا کسی مناسب مقام پر نماز کا اہتمام کرے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی