کیا نفلی اعتکاف گھنٹوں کے حساب سے کرسکتے ہیں؟

Darul Ifta

کیا نفلی اعتکاف گھنٹوں کے حساب سے کرسکتے ہیں؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام اس  مسئلہ کے بارے میں کہ کیا نفلی اعتکاف گھنٹوں کے حساب سے کرسکتے ہیں؟جیسے: نماز عشاء سے فجر تک یا چاشت تک یا نماز فجر سے ظہر تک؟

جواب

نفلی اعتکاف کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے، چند گھنٹے، چند منٹ بھی نفلی اعتکاف میں بیٹھنا جائز ہے۔
’’وأقله نفلًا ساعة من ليل أو نهار عند محمد، وهو ظاهر الروايه عن الإمام لبناء النفل على المسامحة، وبه يفتى، والساعة في عرف الفقهاء جزء من الزمان لا جزء من أربعة وعشرين‘‘.(الدر المختار ، كتاب الصوم: ٢/٤٤٣، سعيد)
(وکذا في التبيين، كتاب الصوم، فصل في الاعتكاف:٢/٢٢٤: عباس احمد الباز مكة مكرمة).فقط.واللہ اعلم بالصواب

61/65
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer