کیاسگریٹ اورپان سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟

 کیاسگریٹ اورپان سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی جو پانچ وقت کا نمازی ہے، سگریٹ، حقہ یا پان کا عادی بھی ہے، باوضو نماز ادا کرنے کے بعد تمباکو نوشی کرتا ہے، اب دوسری نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے،یا صرف کلی کرکے پہلے وضو سے بھی نماز ادا کر سکتا ہے ؟ اس صورت میں نماز میں کوئی خامی تو نہیں ہو گی؟

جواب

سگریٹ، حقہ اورپان وغیرہ سے وضو نہیں ٹوٹتا، لہٰذا نیا وضو بنانے کی ضرورت نہیں البتہ منہ کی بد بو کو ختم کرکے نماز پڑھیں۔

''والمعانی الناقضۃ للوضوء کل ماخرج من السبیلین والدم والقیح والصدیہ۔۔۔۔والقی إذا کان مل ء الغم والنوم؟''(مختصر القدری، کتاب الطہارۃ، ٦، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی