بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کھانے کے بعد نماز کےلیےکلی کا حکم

کھانے کے بعد نماز کےلیےکلی کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ وضوکے بعد اگر کچھ کھا پی لیا جائے تو کیا نماز سے قبل کلی کرنا ضرور ی ہے؟

جواب

اگر وضو کے بعد کچھ کھا پی لیا جائے، تو نماز سے قبل کلی کرنا مستحب ہے، ضروری نہیں۔

أخبرنا مالك، عن يحيى بن سعيد، عن بشير بن يسار، مولى بني حارثة أن سويد بن النعمان أخبره أنه خرج مع رسول الله صلى الله عليه وسلم عام خيبر، حتى إذا كانوا بالصهباء، وهي أدنى خيبر، «فصلى العصر، ثم دعا بالأزواد، فلم يؤت إلا بالسويق، فأمر به فثري، فأكل رسول الله صلى الله عليه وسلم وأكلنا، ثم قام إلى المغرب، فمضمض ومضمضنا، ثم صلى ولم يتوضأ. (صحيح البخاري: 52/1).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی