کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ کیا معتکف مسجد ہی کے حصے میں چہل قدمی کرسکتا ہے؟
صورت مسئولہ میں بقدر ضرورت گنجائش ہے، نیز چلتے ہوئے ذکر واستغفار کا اہتمام کیا جائے ، تو زیادہ بہتر ہے۔ فقط۔ واللہ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/13