کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ کیا بغیر ضرورت جوتے اتارنے کی جگہ جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟
واضح رہے کہ مسجد سے باہر بغیر ضرورت کے جانے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے او رجوتے اتارنے کی جگہ عموماً مسجد کے باہر ہی ہوتی ہے، اس لیے بغیر ضرورت کے وہاں جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔لما في الھندیۃ:
’’وأما مفسداتہ: فمنھا: الخروج من المسجد، فلا یخرج المعتکف من معتکفہ لیلاً ونہاراً إلا بعذر، وإن خرج من غیر عذر ساعۃ فسد اعتکافہ‘‘. (کتاب الصوم، باب الاعتکاف: 212/1،ماجدیۃ)
وفي مراقي الفلاح:
’’فإن خرج ساعۃ بلاعذر معتبر فسد الواجب ولا إثم بہ‘‘. (کتاب الصوم، باب الاعتکاف:140، دارالمعرفۃ بیروت).
فقط.واللہ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/08