مسجد کے محراب میں اعتکاف کرنے کا حکم

Darul Ifta

مسجد کے محراب میں اعتکاف کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کے محراب میں اعتکاف میں بیٹھنا کیسا ہے؟ جب کہ مسجد کے اند راعتکاف والوں کے لئے مسجد میں جگہ مختص ہے۔

جواب

مسجد میں کسی بھی جگہ پر بیٹھ کر اعتکاف کیا جاسکتا ہے، البتہ انتظامیہ نے جو جگہ مختص کی ہے اسی کو اختیار کرنا چاہیے ، تا کہ انتظامی امور میں خلل واقع نہ ہو۔
لما في حاشية الطحطاوي:
’’ومنه الاعتكاف في المسجد لأنه جلس النفس ومنعها واللازم الإقبال على الشيء بطريق المواظبة‘‘. (كتاب الصوم، باب الاعتكاف: ٦٩٩، ط: رشيدیہ).فقط.واللہ اعلم بالصواب

138/71
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer