کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ كىا مرد كے لىے چاندى كے علاوه پىتل، لوہے اور تانبے کی انگوٹھی کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ اسی طرح مرد کے لئے زنجیر جو گلے میں لٹکاتے ہیں اور ہاتھ میں باندھتے ہیں، کیا اس کا استعمال مرد کے لئے جائز ہے یا نہیں؟
صورت مسئولہ میں مذکورہ اشیاء کا استعمال جائز نہیں ہے۔لما في رد المحتار:
’’وفي الجوهرة: والتختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجل والنساء‘‘.(كتاب الحظر والإباحة: 694/9:رشيدية)
وفي التنوير مع الرد:
(وكذا) تكره (القلنسوة وإن كانت تحت العمامة، والكيس الذي يعلق) قوله: (الكيس الذي يعلق) والظاهر أن المراد بالكيس المعلق، نحو كيس التمائم، المسماة بالحمائل، فإنه يعلق بالعنق، بخلاف كيس الدراهم. (كتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس، 583/9: رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/149