کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کالا دھاگہ، سبز دھاگہ اور سرخ دھاگہ جو مرد حضرات ہاتھ میں باندھتے ہیں، کیا اس کا استعمال مردوں کے لئے جائز ہے یا نہیں؟
صورت مسئولہ میں ہاتھوں پر کالا ،سبز یا سرخ دھاگہ باندھنا جائز نہیں ہے۔لما
في التنوير مع الرد:
(وكذا) تكره (القلنسوة وإن كانت تحت العمامة، والكيس الذي يعلق) قوله: (الكيس الذي يعلق) والظاهر أن المراد بالكيس المعلق، نحو كيس التمائم، المسماة بالحمائل، فإنه يعلق بالعنق، بخلاف كيس الدراهم. (كتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس، 583/9: رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/150