عورت کا وضو کےلیے احرام اتارنا

عورت کا وضو کےلیے احرام اتارنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ عورتوں کو احرام کی حالت میں وضو کے لیے احرام کا اتارنا درست ہے، یا نہیں؟

جواب

عورتوں کے لیے احرام کا کپڑا سلا ہوا ہونا چاہیے اور کپڑے ایسے ہونے چاہییں ، جن سے نہ بدن چھلکے اور نہ بدن کے اعضا ء نمایاں ہوں،اور نہ وہ لباس میں بدن پر کسا ہوا ہو بلکہ باعزت، باوقار اور خواتین کی سی وضع قطع ہو اور اسی طرح سر اور ہاتھوں کو بھی چھپانا چاہیے،البتہ بعض خواتین رومال کو سر پر باندھتی ہیں اور اس کو احرام سمجھتی ہیں (حالانکہ یہ رومال صرف اس لیے بندھوایا جاتا ہے کہ بے خیالی میں سر کے بال نہ ٹوٹ جائیں جس کی وجہ سے جرمانہ دینا پڑتا ہے) خواتین وضو کے وقت اس رومال کے اوپرسے  مسح کر لیتی ہیں، ایسی صورت میں ان کا وضو نہیں ہوتا، اس لیے ضروری ہےکہ سر سے رومال اتار کر مسح کر لیں سوال سے بھی یہی معلوم ہورہا ہے کہ آپ اس رومال کے بارے میں پوچھ رہی ہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی