شیو کرنا اور اس کی کمائی کا حکم

شیو کرنا اور اس کی کمائی کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ شیو کرنا کیسا ہے؟ اور اس کی جو کمائی ہے وہ کھانا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ داڑھی شیو کرنا جائز نہیں، اور اس کی کمائی بھی حلال نہیں ہے۔
لما في التنزیل:
«وتعاونوا علی البر والتقویٰ ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان».(سورۃ المائدۃ:02)
لما في الدر المختار:
’’قال الإمام الحصکفی رحمہ اللہ: یحرم علی الرجل قطع لحیتہ‘‘. (کتاب الحظر والإباحۃ: 407/6، سعید).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/303