کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ کیا معتکف دوران اعتکاف نکاح کرسکتا ہے؟ اور اس عقد سے اس کے اعتکاف پر کچھ اثر پڑے گا یا نہیں؟
معتکف دورانِ اعتکاف نکاح کرسکتا ہے، اور اس عقد سے اس کے اعتکاف پر کچھ اثر نہیں پڑے گا۔لما في الفتاویٰ السراجیۃ:
’’لابأس للمعتکف أن یتزوج أو یبیع أو یشتري لنفسہٖ‘‘. (کتاب الصوم، باب الاعتکاف: 168، زمزم).
فقط.واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/10