دوران اعتکاف بدبو دور کرنے کے لیے مسجد سے باہر جا کر نہانا

Darul Ifta

دوران اعتکاف بدبو دور کرنے کے لیے مسجد سے باہر جا کر نہانا

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ مجھے بہت پسینہ آتا ہے، جس کی وجہ سے میرا جسم اور کپڑے بدبودار ہوجاتے ہیں، اس سال میں نے اعتکاف میں بیٹھنے کا ارادہ کیا ہے، کیا میں دوران اعتکاف بدبو دور کرنے کی غرض سے مسجد سے باہر جاکر صابن کے ساتھ نہا سکتا ہوں؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے بدبو پیدا ہوتی ہے، تو آپ اعتکاف نہ کریں۔
لما في فتح القدیر:
’’ولا یخرج من المسجد إلا لحاجۃ الإنسان أو الجمعۃ ولو خرج من المسجد ساعۃ من غیر عذر فسد اعتکافہ ، أما الحاجۃ فلحدیث عائشۃ رضي اللہ عنہا : کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم لایخرج من معتکفہ إلا لحاجۃ الإنسان؛ ولأنہ معلوم وقوعھا، ولا بد من الخروج في تقضیتھا فیصیر الخروج لھا مستثنیٰ‘‘. (کتاب الصوم، باب الاعتکاف:400/2، حنفیۃ).فقط.واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/19

footer