اٹیچڈباتھ روم میں وضو کےوقت دعا پڑھنا

اٹیچڈباتھ روم میں وضو کےوقت دعا پڑھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل عام طور پر بیت الخلاء اور غسل خانہ ایک ساتھ ہی ہوتا ہے اسی جگہ پر وضو کرنے کی جگہ بنی ہوئی ہوتی ہے کیا ایسی جگہ پر وضو کرتے ہوئے دعائیں پڑھ سکتے ہیں جہاں رفع حاجت کی جگہ ساتھ ہی بنی ہوئی ہو؟

جواب

ایسی جگہ پر وضو کرتے ہوئے دعا دل  میں پڑھیں۔

''وفی محل نجاسۃ فیسمی بقلبہ، وقال ابن عابدین: ولا یحرک لسانہ تعظیما لإسم اﷲ تعالیٰ: (الدر مع الرد، ١/١٠٩، کتاب الطہارت، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی