بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

الکحل ملی خوشبو استعمال کرنے کا حکم

الکحل ملی خوشبواستعمال کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل ایسے عطر جن میں الکحل شامل ہونا بہت عام ہو گیا ہے، خاص بات یہ ہے کہ ان کی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے اور یہ عموماً غیر ملکی ہوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ اس قسم کی خو شبو لگانا جائز ہے اور یہ خوشبو لگا کر نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

جواب

جو الکحل انگور، کشمکش یا کھجور سے حاصل ہو تو وہ باتفاق نجس ہے اور ان کے سواء کسی دوسری چیز سے بنائی گئی ہو تو امام اعظم ابوحنیفہؒ اور امام ابو یوسفؒ کے نزدیک پاک ہے، تحقیق سے معلوم ہوا کہ آج کل الکحل انگور وغیرہ سے حاصل نہیں کیا جاتا اس لیے پاک ہو گا ،تو اس خوشبو کا لگانا اور اس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے۔

"و أما غير الأشربة الأربعة، فليست نجسة عند الإمام ابي حنيفة رحمه الله تعالي.و بهذا يتبين حكم الكحول المسكرة  التي عمت بها البلوي اليوم، فإنها تستعمل في كثير من الأدوية و العطور و المركبات الأخري، فإنها إن اتخذت من العنب أو التمر فلا سبيل الي حلتها أو طهارتها، و إن اتخذت من غيرهما فالأمر فيها سهل علي مذهب أبي حنيفة رحمه الله تعالي، و لايحرم استعمالها للتداوي أو لأغراض مباحة أخري ما لم تبلغ حد الإسكار، لأنها إنما تستعمل مركبة مع المواد الأخري، ولا يحكم بنجاستها أخذا بقول أبي حنيفة رحمه الله.

و إن معظم الحكول التي تستعمل اليوم في الأودية و العطور و غيرهما لا تتخذ من العنب او التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول و غيره، كما ذكرنا في باب بيوع الخمر من كتاب البيوع". (تکملۃ فتح الملھم،كتاب الأشربة، حكم الكحول المسكرة، ٣/ ٦٠٨، ط: مكتبة دار العلوم).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی