اعتکاف کے دوران خاموش بیٹھنے کا حکم

Darul Ifta

اعتکاف کے دوران خاموش بیٹھنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ اعتکاف کےد وران خاموش بیٹھنے کا کیا حکم؟

جواب

اعتکاف میں خاموش بیٹھنا عبادت ہے، لہٰذا اگر معتکف چپ بیٹھنے کو عبادت نہیں سمجھتا، مگر لایعنی سے بچنے کے لیے خاموش بیٹھا ہو، تو یہ شریعت میں پسندیدہ عمل ہے، اور اس سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ وہ نوافل ، ذکر وتلاوت اور دینی کتابوں کے مطالعہ میں اپنا وقت صرف کرے۔
لما في الدر:
’’ویکرہ تحریما صمت إن اعتقدہ قربۃ، وإلا لا‘‘. (کتاب الصوم، باب الاعتکاف: 507/3، رشیدیۃ)
وفي فتح باب العنایۃ:
’’ولایدوم علی الصمت تعبدا بہ.... فیلازم لتلاوۃ الحدیث والعلم وتدریسہ‘‘. (کتاب الصوم،212/1،بیروت).فقط . واللہ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/07

footer