کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اعتكاف كى نيت كس طرح كى جائے؟
اعتكاف كى تىن قسمىں ہىں : واجب، سنت اور نفل ۔
لہٰذا جو اعتكاف کرناہو اس کی نیت کی جائے ،مثلا: سنت اعتکاف ہو ،تو نیت یوں کرے کہ میں رمضان کے آخری عشرے کا مسنون اعتکاف کرتا ہوں۔ فقط.واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی