کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی بھی اعتکاف کے اندر کتنی دیرتک سونے کی اجازت ہے؟
سونے کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، اعتکاف میں بیٹھنے کا مقصد چونکہ حق تعالیٰ کی یاد اور عبادت میں مشغول ہونا ہے،اس لیے زیادہ وقت تو عبادت ہی میں صرف کرنا چاہیے، لیکن اتنا زیادہ بھی نہیں کہ صحت پر اثر پڑ جائے۔ فقط۔ واللہ اعلم بالصواب۔
61/67
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی