اعتکاف میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کے لیے دوسری مسجد میں جانا

Darul Ifta

اعتکاف میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کے لیے دوسری مسجد میں جانا

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ جس مسجد میں میرا اعتکاف ہے، وہاں کے لوگ کم نماز پڑھتے ہیں، مسجد میں کبھی جماعت ہوتی ہے کبھی نہیں، لیکن تھوڑا دور اس محلے کی دوسری مسجد میں پابندی کے ساتھ جماعت کی نماز ادا کی جاتی ہے، کیا میں اس دوسری مسجد میں نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے اپنی اعتکاف والی مسجد سے نکل سکتا ہوں؟

جواب

صورت مسئولہ میں معتکف کا جماعت کی نماز ادا کرنے کی غرض سے دوسری مسجد میں جانا درست نہیں، البتہ وہ کسی کے آنے کا انتظار کرے اگر کوئی نہ آئے تو خود اذان دے کر اسی مسجد میں نماز ادا کرلے۔
لما في فتاویٰ السراجیۃ:
’’لایخرج المعتکف إلا لبول أو غائط أو إلی جمعۃ مسجد اٰخران انہدم مسجدہ‘‘. (کتاب الصوم، باب الاعتکاف،ص:166، زمزم)
وفي فتاویٰ الھندیۃ:
’’وأما مفسداتہ فمنھا الخروج من المسجد فلا یخرج المعتکف من معتکفہ لیلا و نہارا إلا بعذر وإن خرج من غیر عذر ساعۃ فسد اعتکافہ في قول أبي حنیفۃ رحمہ اللہ تعالٰی کذا في المحیط سواء کان الخروج عامداً أو ناسیاً ، ھکذا في فتاویٰ قاضي خان‘‘. (کتاب الصوم، الباب السابع في الاعتکاف: 212/1، ماجدیۃ).فقط.واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/20

footer