کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسلامی بینک میں پیسے رکھ کر سیونگ اکاؤنٹ ہولڈر کی حیثیت سے پیسے لینا شرعی طور پر درست ہے؟
مروجہ اسلامی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کی مذکورہ صورت جمہور علمائے کرام کے نزدیک جائز نہیں، لہذا اگر آپ کا مقصود کاروبار کرنا ہے، تو کسی امانت دار شخص کے ساتھ مضاربت یا مشارکت وغیرہ پر شرعی حدود کی رعایت رکھتے ہوئے کاروبار کرسکتے ہیں، باقی نفع ونقصان اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، مقدر کا رزق مل کر رہے گا۔فقط۔واللہ تعالٰی اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/188