کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کے بعد آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر کلمہ شہادت پڑھنے کی بہت فضیلت معلوم ہوتی ہے، لیکن اگر اس وقت اذان کی آواز بھی کانوں میں آرہی ہو تو کیا کرناچاہیے، کیوں کہ اذان کے موقع پر خاموشی بھی ضروری ہے۔
اس صورت میں مناسب یہ ہے کہ ٹھہر کر اذان کا جواب دے۔
''لا ینبغی أن یتکلم السامع فی حال الأذان والاقامۃ ولایشتغل بقراءۃ القرآن ولا بشئی من الاعمال سوی الاجابۃ ولوکان فی القراءۃ ینبغی ان یقطع ویشتغل بالاستماع والإجابۃ''.(بدائع الصنائع١/١٥٥، فصل مایجب علی السامعین عند الأذان، رشیدیہ).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی