ابتدائے وقت یا انتہائے وقت میں حیض شروع ہوجائے تو نماز کا حکم

ابتدائے وقت یا انتہائے وقت میں حیض شروع ہوجائے تو نماز کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نماز کا وقت شروع ہوگیا اور عورت نے نماز نہیں پڑھی اور پھر حیض شروع ہوگیا، تو کیا اس کو طہارت کے بعد اس وقت کی نماز کی قضا کرنی پڑے گی؟ یا اس کی قضاء لازم نہیں ہوگی۔
اسی طرح اگر عورت کسی نماز کے بالکل اخیر وقت میں پاک ہوئی، تو کیا اس پر اس وقت کی نماز کی قضاء بھی لازم ہوگی؟ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

پہلی صورت میں مذکورہ عورت پر طہارت کے بعد اس وقت کی نماز کی قضا ء لازم نہیں ہے۔
دوسری صورت میں مذکورہ عورت پر اس وقت کی نماز کی قضاء لازم ہے۔
لما في الهندية:
”اذا حاضت في وقت أو نفست، سقط فرضه، بقي من الوقت ما يمكن أن تتصلي فيه أولا، هكذا في الذخير‘‘.(كتاب الطهارة، الفصل الرابع في احكام الحيض والنفاس والاستحاضة:92/1:دار الفكر)
وفيه ايضا:
”وإذا انقطع دم الحيض لأقل من عشرة أيام لم يجز وطؤها حتى تغتسل أو يمضي عليها آخر وقت الصلاة الذي يسع الاغتسال والتحريمة؛ لأن الصلاة إنما تجب عليها إذا وجدت من آخر الوقت هذا القدر هكذا في الزاهدي“.(كتاب الطهارة، الفصل الرابع في احكام الحيض والنفاس والاستحاضة:93/1:دار الفكر)
وفي البحر:
”ولو وضعته ليلا، فلما أصبحت رأت الطهر تقضي العشاء فلو كانت طاهرة فرأت البلة حين أصبحت تقضيها أيضا إن لم تكن صلتها قبل الوضع إنزالا لها طاهرة في الصورة الأولى من حين وضعته وحائضا في الثانية حين رفعته أخذا بالاحتياط فيهما“.(كتاب الطهارة: 332/1:رشيدية).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/26