ہوائی جہاز میں اشارہ سے پڑھی ہوئی نمازوں کا حکم

Darul Ifta mix

ہوائی جہاز میں اشارہ سے پڑھی ہوئی نمازوں کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ہوائی جہاز میں اشارہ سے پڑھی ہوئی نمازوں کا  بعد میں اعادہ کرنا ضروری ہے ، یا نہیں  ؟ براہ مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔

جواب 

ہوائی جہاز میں اگر شرعی  عذر کےبغیر اشارے سے نماز پڑھی ہو،تو اس نماز کا اعادہ کر نا لازم ہے، ورنہ لازم نہیں۔

وفي در المختار:

" ( صلى الفرض في فلك ) جار ( قاعدا بلا عذر صح ) لغلبة العجز (وأساء ) وقالا: لا يصح إلا بعذر وهو الأظهر برهان ."(كتاب الصلاة،باب صلاة المريض:2/690،ط:رشيدیة). فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 175/31،33