کھانے کے بعد کھڑے ہوکر پانی پینے کا حکم

Darul Ifta mix

کھانے کے بعد کھڑے ہوکر پانی پینے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا پانی کھڑے ہوکر پی سکتے ہیں؟ کچھ لوگ کھانے کے بعد کھڑے ہوکر پانی پیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ طریقہ ٹھیک ہے اس مسئلہ کا حل بتاکر مشکور فرمائیں۔

جواب

پانی بیٹھ کر پینا مستحب ہے، خاص طور پر کھانے کے بعد کھڑے ہوکر پینے کی کوئی اصل نہیں ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ ضرورت اور مجبوری میں پانی کھڑے ہوکر پی سکتے ہیں۔
وفي بذل المجہود:
’’ حدثنا مسلم بن إبراہیم قال: حدثنا ہشام عن قتادۃ عن أنس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم: نہی أن یشرب قائما‘‘.
’’حدثنا مسدد قال: حدثنا یحیی، عن مسعر بن کدام، عن عبد الملک بن میسرۃ، عن النزال بن سبرۃ، ان علیا دعا بماء فشربہ وہو قائم، ثم قال إن رجالا یکرہ أحدہم أن یفعل ہذا،أي الشرب قائما (وقد رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یفعل مثل ما رأیتموني فعلتہ) أي یشرب قائما‘‘.
’’قال البیہقي في سننہ: النہي عن الشرب قائما إما أن یکون نہي تنزیہ أو تحریم، ثم صار منسوخا‘‘.( کتاب الأشربۃ ،باب في الشرب قائما:[رقم الحدیث:3717،3718]، ١١/ ٤٤٩:دار البشائر الإسلامیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:173/34