حالت ِ جنابت میں قرآن کریم کی تلاوت

Darul Ifta mix

حالت ِ جنابت میں قرآن کریم کی تلاوت

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص  ہر دن رات کو سورۃ ملک اور سورۃ الم سجدہ پڑھتا ہےاس نے حدیث میں اس کے فضائل سنے ہیں ،اب یہ بندہ اگر حالت جنابت میں ہوتو یہ پڑھ سکتا ہے،یا نہیں ؟ کیونکہ قرآن پڑھنا تو جائز نہیں  ہے حالت جنابت میں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں ۔ جزاک اللہ

جواب 

حالت جنابت میں یہ سورتیں  پڑھنا  جائز نہیں ،البتہ تسبیح و تہلیل ،حمد و ثناء اور ذکر و اذکار کرسکتا ہے ۔

لما في الدر مع الرد :

(ويمنع ) حل (وقراءة قرآن) بقصده  ولو دون آية من المركبات لا المفردات فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به.(كتاب الطهارة،1535،ط:رشيدية)۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 172/16