نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک کا سایہ تھا

Darul Ifta mix

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک کا سایہ تھا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کے جسدمبارک کا سایہ تھا، یا نہیں؟ہم ساتھیوں میں بہت اختلاف ہے ،بعض کہتے ہیں کہ جسد مبارک کا سایہ تھا ،اور بعض کہتے ہیں کہ نہیں تھا۔ جواب تفصیل  سے عنایت فرمائیں؟

جواب

حدیث شریعت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے جسد مبارک سایہ تھا۔ جس حدیث سے سایہ کے نہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ محدثین نے اس کی تضعیف کی ہے۔
''عنْ صفِیّة بِنْتِ حُیَیٍّ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَجَّ بنسَائه ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فَلَمَّا کَانَ شہر رَبِیعٍ الْأَوَّلِ دَخَلَ عَلَیْہا فَرَأَتْ ظلَّه فَقَالَتْ إِنَّ هذَا لَظلّ رَجُلٍ.''(مسند أحمد بن حنبل، من حدیث صفیۃ أم المؤمنین ٤٧٥/٥، دارا الاحیاء التراث)۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی