عورت کا قبرستان جانے کا حکم

Darul Ifta mix

عورت کا قبرستان جانے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کو  قبرستان جانا  چاہیے؟ چاہے کوئی محرم ساتھ ہو،  یا نہ ہو  ؟  یہ جائز ہے ،یا نہیں ؟ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

جوان عورت کا قبرستا ن جانا جائز نہیں ، البتہ بوڑھی عورت کو فقہاء کرام نے مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ جانے کی اجازت دی ہے :

۱۔ خوب پردہ کے ساتھ جائے ۔

۲۔وہاں پر شرک وبدعت، رونا ،دھونا اور نوحہ نہ کرے ۔

۳۔قبر پر پھول اور چادر نہ چڑھائے ۔

۴۔ صاحب قبر سے نہ کچھ مانگے اور نہ کوئی منت مانے، مذکورہ شرائط کے ساتھ جانے کی اجازت ہے ۔

لمافي عمدة القاري:

وإما الشواب فلا يؤمن من الفتنة عليهن وبهن حيث خرجن ولا شيء للمرأة أحسن من لزوم قعر بيتها ولقد كره أكثر العلماء خروجهن إلى الصلوات فكيف إلى المقابر.(كتاب الجنائز،باب زيارة القبور،8100،دارالكتب).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 175/74،78