شوہر اور بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق

Darul Ifta mix

شوہر اور بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق

سوال

بیوی کے حقوق شوہر کی طرف کیا ہیں؟ اور شوہر کے حقوق بیوی کی طرف کیا ہیں؟ شریعت مطہرہ کی روشنی میں تفصیلاً راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

بیوی کے حقوق شوہر پر مندرجہ ذیل ہیں:
بیوی کے لیے نان ونفقہ اور رہائش مہیا کرنا، مہر ادا کرنا، اچھے اخلاق کا برتاؤ کرنا، بلاوجہ نہ مارنا، چہرے پر نہ مارنا، اس کے ساتھ خوش طبعی کرنا، اس کے بشری تقاضوں کا خیال رکھنا اور ایک سے زائد بیویاں ہوں تو ان کے درمیان عدل وانصاف کو قائم رکھنا۔

شوہر کے حقوق بیوی پر مندرجہ ذیل ہیں:
جائز امور میں شوہر کی بات ماننا، اس کی غیر موجودگی میں اس کے مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کرنا، اچھے اخلاق اور خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آنا، اس کی اجازت بغیر اس کے مال میں سے صدقہ نہ کرنا، جس کو شوہر ناپسند کرتا ہو ان کو گھر میں آنے کی اجازت نہ دینا، شوہر کے لیے زیب وزینت اختیا رکرنا، رہائش وغیرہ کے حوالے سے شوہر کی رائے کو ماننا، شوہر جب بشری تقاضے کا مطالبہ کرے تو بلاعذر انکار نہ کرنا اور شوہر کی اجازت کے بغیر نفل روزہ نہ رکھنا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی