حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا قاتل کون تھا؟

Darul Ifta mix

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا قاتل کون تھا؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو کس نے قتل کیا تھا ،اگر ان کا قاتل یزید تھا ،تو اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب

واضح رہے کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو سنان بن انس یا شمر نے شہید کیا تھا ،اور خولی نے آپ کا سرمبارک کاٹ کر عبیداللہ بن زیاد کو پیش کیا،لہٰذا یزید کو حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا قاتل کہنا درست نہیں ۔

’’وقتل یوم الجمعۃ یوم عاشوراء،سننہ احدی وسنتین بکربلا....قتلہ سنان بن انس النخعی ویقال سنان بن ابی سنان وقیل قتلہ شمر بن ذی الجوش واجھز علیہ خولی بن یزید الاصبحی من حمیر جزرأسہ وأتیٰ بہ عبیداللہ بن زیاد‘‘.(الاکمال في أسماء الرجال،في آخر المشکاۃ،ص:590).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:22/472