باجماعت نمازکے دوران وضو ٹوٹ جائے تو مقتدی کیا کرے

Darul Ifta mix

باجماعت نمازکے دوران وضو ٹوٹ جائے تو مقتدی کیا کرے

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ اگر باجماعت نماز میں بندہ پہلی صف میں کھڑا ہے،اور وضو ٹوٹ  جائے تو اگر وہ پیچھے نکل نہیں سکتا تو کیا کرے ، امام کے ساتھ   چلتا رہے، یا پیچھے سے نکل جائے یا نماز توڑ کر وہی بیٹھ جائے ۔

جواب 

اگر باہر نکلنا ممکن  ہو تو ناک پر ہاتھ،یا کپڑا   رکھ کر  چلا آئے ،ورنہ نیت ختم کر کے وہیں بیٹھ جائے  ۔

وفي سنن أبي  داؤد :

عن عائشة ،عن النبي صلى الله عليه و سلم قال " إذا صلى أحدكم فأحدث فليمسك على أنفه ثم لينصرف" (باب ما جاء فيمن أحدث في الصلاة كيف ينصرف،رقم الحديث: 222، 1/386، ط: دارالأحياء). فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 174/80