آریان کا معنی اور اس نام رکھنے کا حکم

Darul Ifta mix

آریان کا معنی اور اس نام رکھنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس  بارے میں کہ بندہ کا نام ،”آریان” ہے، اور اس نام کے بارے میں مفتیان کرام کیا فرماتےہیں،کہ اس نام کا معنى کیا     ہے، اور اس کا رکھنا کیسا ہے؟

جواب

آریان نام عربی لغت کی کتا بوںمیں تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکا،البتہ فارسی لغت "لغت نامہ دہ خدا”میں اس کا ذکر موجود ہے،جس میں ایک جگہ لکھا ہے،کہ یہ ایک یونانی  مؤرخ کا نام  رہا ہے،دوسری جگہ لکھا ہے کہ "آریان” ایک ستارے کا نام ہے(لغت نامہ  ده خدا:1/169-278)، مگر اس لغت میں بھی” آریان "کا کوئی خاص معنی نہیں پایاجاتا؛ چونکہ  مذکورہ نام کو ئی خاص معنی نہیں رکھتاہے، اس لئے اسے بدل کر بامعنی نام کا انتخاب کر لیاجائے۔

فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 175/276