کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ہوائی جہاز میں اشارہ سے پڑھی ہوئی نمازوں کا بعد میں اعادہ کرنا ضروری ہے ، یا نہیں ؟ براہ مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔
ہوائی جہاز میں اگر شرعی عذر کےبغیر اشارے سے نماز پڑھی ہو،تو اس نماز کا اعادہ کر نا لازم ہے، ورنہ لازم نہیں۔
وفي در المختار:
" ( صلى الفرض في فلك ) جار ( قاعدا بلا عذر صح ) لغلبة العجز (وأساء ) وقالا: لا يصح إلا بعذر وهو الأظهر برهان ."(كتاب الصلاة،باب صلاة المريض:2/690،ط:رشيدیة).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 175/31،33