ایک آدمی کراچی بنک میں ملازمت کرتا ہے، مگر اس کی بیوی گھر پر اکیلی رہتی ہے۔ جو شخص گھر میں خادم رکھا ہوا ہے، اس سے کوئی حقیقی رشتہ نہیں اور اس کی ایک جوان بیٹی بھی ہے، شرعاً خادم کو عورت سے یا اس کی بیٹی سے پردہ کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
خواتین پر لازم ہے کہ گھرمیں رکھے ہوئے خادم اور نوکر سے گھر کا جو کام لینا ہو وہ پردہ شرعی کے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے لیں اور اس سے سختی کے ساتھ پردہ کریں بھی اور کروائیں بھی۔ اس سے پردہ نہ کرنا حرام او رناجائز ہے اور مستقبل میں بہت سے گناہوں کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی