گزشتہ برسوں کی زکوةادا کرنے کا طریقہ

Darul Ifta mix

گزشتہ برسوں کی زکوٰةادا کرنے کا طریقہ

سوال

اگر کئی سال سے زیورات کی زکوٰة ادا نہیں کی گئی ہے تو اب کس طرح زکوٰة ادا کی جائے؟

جواب

  گزشتہ سالوں کی زکوٰة ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سونے اور چاندی کی جو مقدار پہلے سال تھی اس کا چالیسواں حصہ زکوٰة میں دیا جائے، پھر دوسرے سال چالیسویں حصے کی مقدار منہا کرکے بقیہ کا چالیسواں حصہ زکوٰة میں دیا جائے۔ اسی طرح ہرسال کا حساب لگا کر باقی ماندہ کا چالیسواں حصہ زکوٰة میں دیا جائے۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی